Hospital Diaries Episode 4



پتا نہیں کہ Anesthisia انجکشن میں ایسا کیا ہوتا ہے کہ انسان کے خواب تک سوئچ آف ہو جاتے ہیں ۔ میں نے سوچا تھا کہ دو چار Netflix کے شو دیکھ ڈالوں گا مگر کہاں ، بس ادھر سویا ادھر کوئی کندھا تھپتھپانے لگا ۔

Wakey Wakey Irfan
آنکھ کھلی تو ایک چائنیز نرس میرے سرہانے کھڑی تھی ۔ “ لو جی پیسے انگلش گوڈے ( گھٹنے ) کے لے کر چائنیز مال ڈال دیا “چائنیز نرس کو دیکھ کر یہ پہلا خیال تھا جو میرے دل میں آیا ۔ مگر GA کا اثر تھا اور مکمل ہوش میں آنے تک ایسے الٹے سیدھے خیالات معاف کئے جا سکتے ہیں۔ ‏“How are you feeling ? “
نرس نے پوچھا “ very sleepy”
لڑکڑاھتی زبان سے میں نے جواب دیا اور پھر سو گیا ۔
اور اسکے بعد جب دوبارہ آنکھ کھلی تو نظر ایک حسین چہرے پہ پڑی ۔ “لگتا ہے الله نے اپنے Followers کو ہنسانے کے انعام کے طور پہ حور عنایت کر دی ہے “

دل کی دھڑکن خوشی سے تیز ہو گئی مگر منظر دھندلا تھا جسے صاف ہونے میں چند سیکنڈ لگے۔ “ ارے بیگم آپ کب آئی ؟ میں کہاں ہوں اور کب سے بے ہوش ہوں ؟ “
تو ثابت یہ ہوا کہ اعمال جیسے بھی ہوں آپکی حور آپکی بیگم ہی ہے۔ “ آپ اب وارڈ میں واپس آچکے ہیں اور آپکا آپریشن ہو چکا ہے “۔ بائیں ٹانگ کچھ بھاری محسوس ہوئی ۔ نظر ڈالی تو گھٹنے کے آس پاس اسے پٹی سے لپٹا پایا۔
اس دوران ہیڈ نرس آئی اور کہا کہ آج Physiotherapist کا آف ڈے ہے تو وہ کل تشریف لائیں گی اور آپکے معائنے کے بعد آپ کو رخصت دے دی جائے گی ۔ لہذا آج رات آپ کو ہسپتال میں بسر کرنا ہوگی ۔
ساتھ ہی بیگم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ 7:30 تک رک سکتی ہیں اور اسکے بعد مریض کے ساتھ کوئی رک نہیں سکتا۔

بیگم کے تاثرات سے واضح تھا کہ یہ بات انہیں ہضم نہیں ہوئی مگر عدالت اپنا فیصلہ سنا چکی تھی اور اپیل کرنے کا حق بھی نہیں دیا گیا۔
اس دوران بیگم نے چکن کارن سوپ سے تواضع کی ۔ اتنی خدمتیں ہوتا دیکھ کر واقعی ایسا محسوس ہوا کہ میں جنت میں ہوں ۔ مگر مکمل ہوش میں آنے تک مجھے زمین پہ واپس آنا تھا کہ دیار غیر میں یہ “ خدمت” پروگرام زیادہ دیر نہیں چلتا ۔ “ اب آپکو جانا ہو گا” کمرے میں ایک آواز گونجی۔ ( اگلی قسط پکا آخری ہو گی 😊) .
پسند آئے تو ضرور شئیر کریں
Follow @Irfanstraveldiary
#irfanstraveldiary #urdupost #hospitaldiaries #irfanwrites #urduadab #humour

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *